ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اب نوجوان کرکٹروں کو ٹریننگ دیں گے آر پی سنگھ

ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اب نوجوان کرکٹروں کو ٹریننگ دیں گے آر پی سنگھ

Thu, 06 Sep 2018 14:03:36    S.O. News Service

لکھنؤ،6؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اتر پردیش کے سابق بین الاقوامی فاسٹ بولر آر پی سنگھ نے بدھ کو کہا کہ وہ اب نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ کی باریکیاں سکھائیں گے۔ اور انہیں اس طرح سے تربیت کریں گے کہ وہ آنے والے وقت میں ریاست اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔لکھنؤ کے گومتی نگر کے رہنے والے آر پی سنگھ نے کل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا تھا۔ آر پی سنگھ نے کل ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ 13 سال پہلے چار ستمبر، 2005 کو پہلی بار انہوں نے ہندوستانی ٹیم کی جرسی پہنی تھی۔آر پی سنگھ کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر تقریبا چھ سال کا رہا۔انہوں نے اس دوران کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں 82 میچ کھیلے اور 100 سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔یہ سابق فاسٹ بولر نے بتایاکہ فی الحال میں نے گریٹر نوئیڈا میں نوجوان کرکٹرز کو تربیت دینے کے لیے کرکٹ اکیڈمی چلا رہا ہوں۔میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو تربیت دے رہا ہوں تاکہ وہ کرکٹ میں ریاست اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ اس وقت میں صرف کرکٹ کمنٹری اور کوچنگ میں بچوں کو تربیت دوں گا۔ابھی کچھ دن آرام کروں گا اس کے بعد پھر سوچوں گا کہ کرکٹ کی دنیا کو اپنی خدمات کس طور پر دوں۔سابق بین الاقوامی کرکٹر محمد کیف گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں الہ آباد سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑاتھا، ان کی طرز پر سیاست کے میدان پر قسمت آزمائی کی کوشش کرنے کے بارے میں پوچھنے پر آر پی سنگھ نے کہا کہ وہ فی الحال کچھ دن آرام کریں گے اور مستقبل کے بارے میں سوچیں گے۔آر پی سنگھ سے پہلے اتر پردیش کے کیف نے بھی حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا تھا۔


Share: